بی آر ٹی بسوں اور دیگر خریداری میں 70 ارب کی کرپشن ہوئی نگران وزیر ٹرانسپورٹ

بی آر ٹی بسوں اور دیگر خریداری  میں 70 ارب کی کرپشن ہوئی نگران وزیر ٹرانسپورٹ

اسلام آباد (این این آئی) نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا کہ بی آر ٹی بسوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں 70ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔

شاہد خٹک نے ایک انٹرویومیں کہا کہ بیورو کریسی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ، بی آر ٹی سفید ہاتھی ہے جسے  ہمارے اوپر بٹھایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بس کمپنی آڈٹ کے لئے نہیں بیٹھ رہی، جتنے بقایا جات بنیں گے اس کی ادائیگی کر دیں گے ،بس کمپنی کے ذ مہ بھی بقایا جات بنتے ہیں اور ادائیگی کے لیے ڈھائی سال پہلے ہی خط لکھ چکے ہیں۔شاہد خٹک نے کہا کہ ایشائی بینک کے حوالے سے باتوں میں صداقت نہیں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں