شمالی وزیرستان میں فائزنگ کا تبادلہ ، 2جوان شہید ، 2دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فائزنگ کا تبادلہ ، 2جوان شہید ، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔

 فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخمی ہوئے ، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہو گئے ، شہدا میں نائیک ظہیر عباس اور لانس نائیک معراج الدین شامل ہیں، 38سالہ شہید نائیک ظہیرعباس کا تعلق خوشاب سے ہے ،23سالہ لانس نائیک معراج الدین کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے ، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا، مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں