اسلامی نظام کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا:حافظ سعد رضوی

اسلامی نظام کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا:حافظ سعد رضوی

چیچہ وطنی (نمائندہ دنیا) تحریک لبیک پاکستان کاحافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا پاکستان بچاؤ مارچ 14ویں روز میاں چنوں سے ساہیوال پہنچ گیا ۔

اقبال نگر،کسوال،چیچہ وطنی،ہڑ پہ سٹیشن سمیت مختلف مرکزی شاہرا ہوں پر جگہ جگہ استقبال ،شہریوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔میاں چنوں میں روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے کہ وہ کو ن لوگ ہیں جو اسلامی نظام کو آنے سے روک رہے ہیں ،وہ یاد رکھیں یہ رکنے والا نہیں ہے ۔ہم میں وہ جدید دور کے سافٹ ویئر نہیں ہیں جو چار دن میں اپڈیٹ ہو جائیں ۔ پی ڈی ایم والوں سے بھی کہتا ہوں جو غیروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، اپنی حد میں رہو ! اتنا ظلم نہ ڈھاؤ وہ غلطیاں نہ کرو جو چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کی ہیں،سیاسی مقاصد کے لیے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہ کرو ۔ حافظ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم کتنے خوش نصیب ہیں ہمارے قائد امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی ؒنے ہماری تربیت کی ہے ، ہمارے مارچ کی کوئی تعریف کرے نہ کرے کوئی دکھائے نہ دکھائے مجھے اپنے ملک،اسلام اور غریب کی بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔ ہمارے مطالبات پر حکومت نے سنجیدگی سے عمل نہ کیا تو اسلام آباد پہنچ کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔ تحریک لبیک پاکستان کا پاکستان بچاؤ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے ، آج پندرہویں روز کے سفر کا آغازساہیوال شہر سے اپنی اگلی منزل کی طرف ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں