ڈی جی فیڈرل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر اکرام علی برطرف
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ پروفیسرڈاکٹر اکرام علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وفاقی وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکرٹری امجد علی کو ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔ وفاقی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اکرام علی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات واپس ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اکرام علی کو ملازمین خصوصاً خواتین اساتذہ کی جانب سے ہراسانی کی شکایات کا سامنا تھا۔