لوگ قرضہ لے کر، زیور بیچ کر بل بجلی دے رہے :عابد شیر

لوگ قرضہ لے کر، زیور بیچ کر بل بجلی دے رہے :عابد شیر

فیصل آباد،مکوآنہ، لاہور(آئی این پی،این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوگ قرضہ لے کر، زیور بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں،آئی ایم ایف کے کہنے پر جو بلوں میں ٹیکسز لگائے گئے۔

وہ فوری واپس لیں،نگران حکومت کو بجلی  کے ٹیکسوں میں اضافہ واپس لینا پڑے گا،سب سے بڑے ڈاکو مفت بجلی کے مزے لینے والے واپڈا کے افسر ہیں۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے عابد شیر علی نے مزید کہا کہ کسی چیز کی قیمتوں میں کمی نہیں آرہی،دو پنکھے چلانے والے کو 35 ہزار بل آیا ، گیس کا بل آئے گا تو تنخواہ دار طبقہ کہاں جائے گا ؟، واپڈا افسرمفت بجلی کے مزے لے رہے ، وہ سب سے بڑے ڈاکو ہیں،بجلی کے بلوں کا ادا کرنا عام آدمی کے بس میں نہیں رہا ،ہم مزدوروں اور شہریوں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف دور میں بجلی 8روپے یونٹ اورڈالر 105روپے کاتھا، نگران حکومت کو بجلی کے ٹیکسوں میں اضافہ واپس لینا پڑے گا، ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دی جا رہی ہے ،واپڈا ملازمین سب سے بڑے ڈاکو ہیں، کپیسٹی چارجز کا خاتمہ ضروری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...