پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج

 پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج

لاہور (نمائندہ دنیا ، آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 6ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نیا مقدمہ شوگر ملز کا کرشنگ کوٹہ بڑھانے کے الزام میں درج کیا گیا ۔ سابق سیکرٹری ڈاکٹرخرم شہزاد سمیت 3ملزم شوگر ملز کے مقدمے میں گرفتار ہیں۔سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کا بھائی مخدوم عمر شہریار مقدمے میں نامزد ہیں۔ سابق ڈی جی انڈسٹریز پرویز اختر، نوازچیمہ، منیرحسین اور عماد الدین بھی نامزد ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق ڈی سی رحیم یار خان اور اے سی لیاقت پور سمیت 5 افسران کا تعین تفتیش کے بعد ہوگا۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اور اہلیہ تحریم الٰہی بھی ملزموں میں شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں