نائلہ کیانی مناسلوسر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

نائلہ کیانی مناسلوسر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی ، نائلہ کیانی 8ہزار 163 میٹر بلند مناسلو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

نیپال میں واقع ماؤنٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے ، نائلہ کیانی 8ہزار میٹر سے بلند 9چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، نائلہ اس سے قبل ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک سر کرچکی ہیں،نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک کے ٹاپ پر بھی جانے والی نائلہ پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں