تما م ادارے پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کو جوابدہ ہیں، استحقاق کمیٹی

 تما م ادارے پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کو جوابدہ ہیں، استحقاق کمیٹی

اسلام آباد (اے پی پی)ایوان بالا کی قواعد وضوابط و استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر طاہر بزنجو کی زیر صدارت ہوا۔

سینیٹ کمیٹی میں 2 مئی کو سینیٹ کمیٹی پٹرولیم کے اجلاس میں سیکرٹری کے نامناسب رویے پر سینیٹر فدا محمد، سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی اور سینیٹر شمیم آفریدی کی جانب سے استحقاق کے معاملہ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے گھر پر پولیس چھاپے پر لاڑکانہ کے پولیس حکام اور سینیٹر سردار محمد شفیق ترین کی جانب سے پی ایس کیو سی اے کے جوائنٹ سیکرٹری سجاد، ڈی  جی پی ایس کیو سی اے ڈاکٹر ایچ کیو خان اور ڈائریکٹر ایڈمن کے خلاف استحقاق کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا،سیکرٹری پٹرولیم کے نامناسب رویے پررکن کمیٹی سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ تما م ادارے پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کو جوابدہ ہیں جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ کر آگاہ کیا جائے کہ متعلقہ سابق سیکرٹری پٹرولیم کو پابند کر یں کہ وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں ،سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے گھر پر پولیس چھاپے پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر طاہر بزنجو اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ آئی جی سندھ نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ وہ کچے کے علاقے میں جاری اپریشن میں مصروف ہیں،چیئرمین سینیٹ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں