لاہور:80سالہ ریٹائرڈ میجر کو قتل کر دیا گیا

لاہور:80سالہ ریٹائرڈ  میجر کو قتل کر دیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 80سالہ ریٹائرڈ میجر کو قتل کر دیا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاؤنی کے علاقے عسکری ون میں رہائش پذیر 80سالہ میجر ریٹائرڈ 

 مشتاق حسین خان پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ریٹائرڈ میجر کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں