اسلام آبادہائیکورٹ:ڈاکٹرشاہد بیگ کوبطورچیئرمین پاکستان سائنس فاؤ نڈیشن بحال کرنیکاحکم

اسلام آبادہائیکورٹ:ڈاکٹرشاہد بیگ کوبطورچیئرمین پاکستان  سائنس فاؤ نڈیشن بحال کرنیکاحکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیازنے ڈاکٹر شاہد بیگ کو چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے عہدے پر بحال کر دیا۔

وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ڈاکٹر شاہد  بیگ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن میں بطور چیئرمین کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم سنادیا،عدالت نے ڈاکٹر شاہد بیگ کو دو ماہ کی جبری رخصت پر بھجوانے کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا،واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد بیگ کو 7اگست کو جبری رخصت پر بھجوایا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں