سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات31اکتوبرکو ہونگے ،شیڈول جاری

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن  کے انتخابات31اکتوبرکو ہونگے ،شیڈول جاری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ،پولنگ 31 اکتوبر کو ہوگی ، کاغذات نامزدگی 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 9 جبکہ اعتراضات اور اپیلیں 16 اکتوبر تک نمٹائی جائیں گی،امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی،رواں سال سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر کے عہدے کیلئے امیدوار پنجاب سے منتخب ہوگا اور صدارت کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت جبکہ حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس مدمقابل ہونگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں