صارف عدالت:قومی ایئرلائن کو 2لاکھ 93ہزار ہرجانہ دینے کا حکم

صارف عدالت:قومی ایئرلائن کو 2لاکھ 93ہزار ہرجانہ دینے کا حکم

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی صارف عدالت نے ناقص خدمات کی فراہمی پر قومی ایئرلائن کو 2لاکھ 93ہزار 234روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ سیالکوٹ گلزار احمد خالد کی فاضل کورٹ میں شہری امیر حمزہ نے دعویٰ دائر کیا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے قومی ایئرلائن پر 9لاکھ 50ہزار روپے کے عمرہ کے پیکیج میں سعودی عرب گیا جس میں ریٹرن ٹکٹ ، رہائش ، ٹرانسپورٹ ، سحری و افطاری   پیکیج شامل تھا۔ مقررہ تاریخ پر سائل اپنی ماں کے ہمراہ وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے نکلنے لگا تو ہوٹل عملہ نے بتایا کہ آپ کی فلائٹ کینسل کردی گئی ہے اور رمضان میں رش کی وجہ سے آپ کو کسی اور ہوٹل میں جانا ہوگا، سائل نے پی آئی اے اور ایجنٹ سے رابطہ کیا لیکن ایئر لائن نے ایک دن اور رات کو سٹے نہ دیا اور نہ ہی ٹرانسپورٹ دی، مکہ سے دور ہوٹل لینا پڑا جس پر 2لاکھ 93 ہزار 234روپے اخراجات آئے ۔عدالت نے فریقین کے دعویٰ جات اور جواب /شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک لاکھ روپے ہرجانہ، رہائش ہوٹل، ٹرانسپورٹ کے اخراجات 93ہزار234روپے اور ایک لاکھ روپے فیس 30یوم میں ادا کرنے کا فیصلہ صادر فرمایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں