روپیہ کی قدر بہتر، پٹرول 12روپے تک سستا ہونیکا امکان

روپیہ کی قدر بہتر، پٹرول 12روپے تک سستا ہونیکا امکان

اسلام آباد(آئی این پی) روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق یکم اکتوبر سے پندرہ روز کیلئے پٹرول 11.98 ، ڈیزل 9.17 ، مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے کم ہوسکتی ہے ۔

 حکام کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور روپے کی قدر میں بہتری رہی تو عوام کو پورا ریلیف نہیں مل سکے گا جبکہ قیمت کم ہوئی تو زیادہ ریلیف مل سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں