بجلی،پٹرول کی قیمت میں اضافہ ،مہنگائی بڑھ کر 38.66فیصد پر پہنچ گئی

بجلی،پٹرول  کی  قیمت  میں  اضافہ ،مہنگائی  بڑھ  کر 38.66فیصد  پر پہنچ  گئی

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) شماریات بیورو نے 21ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی رپورٹ جاری کر دی جس میں انکشاف کیا گیا کہ ستمبر2022سے ستمبر 2023کے دوران حالیہ بجلی اور پٹرولیم و دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ کی شرح 26.25فیصد سے بڑھ کر ستمبر2023میں38.66فیصد تک پہنچ گئی اور مہنگائی میں12.41فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.93فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 11اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ راولپنڈی میں چینی 180روپے کی بلند سطح، کراچی میں20کلو آٹا تھیلا 3200روپے ، 10کلو آٹا تھیلا 1320روپے ، اسلام آباد میں ایک کلو آٹا 171.63روپے کی بلند سطح پر رہا، سی این جی کی اسلام آباد میں قیمت154.61، لاہور میں138، کراچی میں302.88روپے کلو ، 50کلو گرام سیمنٹ کی قیمت بہاولپور میں 1243روپے کی بلندسطح پر جا پہنچی۔ ٹماٹر اور آلو140اور پیاز 130روپے کلو ہو گئے ۔ جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پٹرول26.06، مرغی 28.74، ڈیزل 17.22، لہسن 24.01، پیاز 2.41روپے ، مردانہ شرٹنگ کا کپڑا 7روپے فی میٹر، ایل پی جی سلنڈر 14.4، انڈے درجن1.21، خشک دودھ1.74، دال پلیٹ28پیسے ، ڈبل روٹی21پیسے ، ماچس8پیسے ، نمک800گرام55پیسے ، چائے کا کپ33پیسے ، ٹوٹا چاول89پیسے ، دال مسور 80پیسے ، دال مونگ 53پیسے ، چاول باسمتی25پیسے ، سگریٹ 13پیسے ، دال ماش27پیسے ، بکرے کا گوشت16پیسے کلو شامل ہے ۔ جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر11.58، چینی5.91، کیلا2.85، آلو1.82، 20کلو آٹا تھیلا 8.21، گڑ 1.47، سرسوں کا تیل2.41، دال چنا 46پیسے ، لپٹن چائے 190گرام94پیسے شامل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں