عالمی بینک کا پاکستان میں معاشی اصلاحات کا نیا پروگرام شروع
اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش اہم ترقیاتی پالیسی مسائل وامورپر آرا اور تجاویز کیلئے روشن مستقبل کیلئے اصلاحات کا فیصلہ کرنے کا وقت کے موضوع پر پروگرام شروع کر دیا۔
جاری بیان کے مطابق مشاورتی عمل میں خدمات، سماجی تحفظ، معاشی کمزور طبقات کی بہتری بالخصوص بچیوں میں سٹنٹنگ کے خاتمہ، زرعی شعبہ، ٹیکس نظام، معیشت اورموسمیاتی مسائل اورامورکا احاطہ کیا جائیگا۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بن حسائن نے کہا پاکستان کو افراط زر، بجلی کی قیمت میں اضافہ، ماحولیاتی موزونیت کیلئے ناکافی وسائل، اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے ۔ ماہرین کی آرا سے جامع، پائیدار ترقی کے مقاصد میں مدد ملے گی۔