امیر البحر کی امر یکا میں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت

امیر البحر کی امر یکا میں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے امریکا کے سرکاری دورے کے دوران یو ایس نیول وار کالج نیوپورٹ، رہوڈ آئی لینڈ میں منعقدہ 25ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی۔

سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی میری ٹائم سکیورٹی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بحث و مباحثے شامل تھے ۔ سمپوزیم کے دوران امیر البحرنے مختلف بحری افواج کے اعلیٰ حکام بشمول چیف آف سٹاف ہسپانوی بحریہ، آذربائیجان، مصر، نیدرلینڈز، سعودی عرب کی بحری افواج کے سربراہان، امریکی بحریہ کے سیکرٹری اور چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل لیزا فرانکیٹی کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امیر البحر نے کمانڈر پیسیفک فلیٹ، کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ اور کمانڈر یو ایس کوسٹ گارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں