بلاول عوامی سیاست نہیں کررہے وزیراعظم بننا مشکل :لطیف کھوسہ

 بلاول عوامی سیاست نہیں کررہے وزیراعظم بننا مشکل :لطیف کھوسہ

اسلام آباد(آن لائن )سینئرقانون دان سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلاول بھٹوزرداری عوامی سیاست نہیں کررہے ، ان کاوزیراعظم بننابہت مشکل ہے ، میاں نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست اب ختم ہوچکی ،عوام کسی اور کو وزیر اعظم دیکھناچاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ راناثنا اللہ نے خود ہی سازش کاانکشاف کیاہے کہ سابق آرمی چیف باجوہ نے پی ڈی ایم سے ملکرتحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف ساز ش کی اور انھیں حکومت سے ہٹوایا۔ایک انٹر ویو میں لطیف کھوسہ نے کہاکہ نوازشریف کا چوتھی بار وزیراعظم بننے کابیان سیاسی ہے ،مجھے مسلم لیگ ن ٹوٹتی نظر آرہی ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ شکرہے کہ انتخابات کااعلان توہواجہاں تک پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کامعاملہ ہے وہ میرے نوٹس میں نہیں مگراتناضرور کہوں گاکہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہونے چاہیے ،مجھے تومسلم لیگ ن میں بھی ایک اور پارٹی بنتی نظرآرہی ہے ۔ پنجاب سے پی پی پی اور مسلم لیگ ن کوکچھ نہیں ملے گا۔نوازشریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کابیان بھی سیاسی ہے جب وہ انتخابات میں حصہ لیں گے تولگ پتہ جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں