پی ٹی آئی حکومت ترقی لاتی تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی :خٹک

پی ٹی آئی حکومت ترقی لاتی تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی :خٹک

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف پار لیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نہ دیتا تو وہ کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے ، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نئے پاکستان کے لئے دیا تھا۔

سوات میں پی ٹی آئی پی کی شمولیت تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے مزید کہا کہ حکومت میں آکر چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ بدل گیا، ان  کی حکومت ترقی لاتی تو آج پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی ، پی ڈی ایم نے کم وقت میں تاریخی لوٹ مار کی ہے ، عوام لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کرکے ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے بعد پارٹیوں کا منشور غائب ہوجاتا ہے ، ہماری پارٹی کا منشور امن ترقی و خوشحالی ہے ، اپنی پارٹی میں اپنی مرضی کے فیصلے کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں