ہرچوتھا مریض ذیابیطس میں مبتلا ، پاکستان کا پہلا نمبر

ہرچوتھا مریض ذیابیطس میں مبتلا ، پاکستان کا پہلا نمبر

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ سے زیادہ ہو چکی، ہر چوتھا پاکستانی نوجوان ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہے۔

کنسلٹنٹ ڈایابیٹالوجسٹ بی ایم راٹھور نے انکشاف کیا کہ ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، 30 فی صد لوگ اس موذی مرض میں مبتلا ہیں،جن لوگوں کی فیملی ہسٹری ہے وہ تو ذیابیطس کے شدید خطرے سے دوچار ہیں ہی تاہم شہروں میں ہمارا جو لائف سٹائل بن گیا ہے حتیٰ کہ گاؤں میں رہ کر بھی ہم لوگ اب واک نہیں کرتے ، مرغن غذائیں کھاتے ہیں اور کاربوہائیڈریٹس کا استعمال زیادہ ہے ، اس کی وجہ سے بھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ،ماہر امراض نے کہا کہ شوگر سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے سب سے پہلے لائف سٹائل تبدیل کرنے پر توجہ دینی چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں