ڈالرمزید سستا،بیرونی قرضوں میں 2ہزارارب کی کمی

ڈالرمزید سستا،بیرونی قرضوں میں 2ہزارارب کی کمی

کراچی(بزنس ڈیسک،دنیانیوز)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کاسلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر1.06روپے اوراوپن مارکیٹ میں 2روپے سستاہوگیا ۔ ادھر سونے کے بھا ؤ گزشتہ روز بھی جاری نہیں ہوئے ۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق  انٹربینک میں ڈالر1.06روپے کی کمی سے 289.80 روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے کی کمی سے 291روپے کاہوگیا،اسی طرح یورو3روپے کی کمی سے 310 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 8 روپے کی کمی سے 356 روپے پرآگیا۔ایک اندازے کے مطابق 5 ستمبر کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مسلسل گھٹنے سے بیرونی قرضوں میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کی کمی ہوچکی ہے ۔ دوسری جانب آل سندھ صرافہ جیولرز کی جانب سے منگل کو بھی بلین مارکیٹ سے سونے کے بھا ؤجاری نہیں کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں