اسحاق ڈار 10اکتوبر کو احتساب عدالت میں طلب

اسحاق ڈار 10اکتوبر کو احتساب عدالت میں طلب

اسلام آباد،کراچی(اپنے نامہ نگارسے ،سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10اکتوبر کو طلب کر لیا۔

گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے اسحاق ڈار کو طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے سماعت10 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے نیب ترمیم کے بعد مذکورہ ریفرنس کو عدالت نے بند کر دیا تھا اور اس کا ریکارڈ پہلے سے ہی عدالت میں موجود تھا۔دوسری طرف سپریم کورٹ کے نیب آرڈیننس ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کو 7 اکتوبر کوسماعت کیلئے مقرر کردیا۔نیب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 8 ملزموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ۔ ریفرنس میں ملوث ملزموں بشارت مرزا،ظہیر صدیقی ،شعیب وارثی،خالد رحمان،ملک عثمان،یوسف جمیل اور دیگرکو 7 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔عدالت نے جاری کردہ نوٹسزمیں کہاہے کہ سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کالعدم قرار دے دیاہے اور تمام ملزموں کے خلاف دائر ریفرنس بحال ہوچکے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں