مریم نواز لندن سے لاہور واپس پہنچ گئیں

لاہور (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز لندن سے لاہور واپس پہنچ گئیں۔
مریم نواز اتحاد ایئرویز کی پرواز 243 سے لندن براستہ ابوظہبی لاہور پہنچیں۔ لاہورایئرپورٹ پر ان کے بیٹے جنید صفدر اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔اس موقع پر ان کے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔لندن قیام کے دوران مریم نواز نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال اور ان کی وطن واپسی بارے تفصیلی مشاورت کی۔مریم نواز آج بدھ سے نوازشریف کے استقبال کے پروگراموں میں شرکت کریں گی اور تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔