ڈپٹی کمشنر کی توہین عدالت کیخلاف اپیل،نئے بینچ کیلئے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال

ڈپٹی کمشنر کی توہین عدالت کیخلاف اپیل،نئے بینچ کیلئے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او آرڈر میں اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف اپیل پر نیا بینچ تشکیل کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔

 سماعت کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ اِس عدالت کے فیصلہ کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی گئی،جسٹس ارباب محمد طاہر اپنے ہی آرڈر کو غلط تو نہیں کہہ سکتے ،پھر تو ڈپٹی کمشنر کی اپیل پر نیا بینچ تشکیل دیا جانا چاہیے ،وکیل نے استدعا کی کہ ہماری اپیل پر آج ہی بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں