12افسروں کے تقرروتبادلے ، وقار علی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات

12افسروں کے تقرروتبادلے ، وقار علی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ،این این آئی) پنجاب حکومت نے 12افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ، تبدیل ہونے والوں میں 7اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی شامل ہیں۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری  داخلہ جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)رضوان قدیر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ملتان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ ایل ڈی اے کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن عثمان علی کو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ،تقرری کے منتظر ڈاکٹر وقار علی خان کوڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ،ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب آغا ظہیر عباس شیرازی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مری ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے منور عباس بخاری کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو ، تقرری کے منتظر محمد ارشد کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان سے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا اضافی چارج اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )ملتان فیضان احمد رضا سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کو او ایس ڈی بنا دیاگیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود کو تبدیل کر کے ان کی خدمات وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ کے سپرد کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں