کرپشن کیس :مونس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 کرپشن کیس :مونس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (اپنے خبر نگار سے ) احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

عدالت نے پانچ اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ  گرفتاری جاری کیے ہیں ۔ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الٰہی کا وارنٹ جاری کیا تھا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مونس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کیں مگر انہوں نے خود کو روپوش کررکھا ہے ۔احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم مونس الٰہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں