ایس آئی ایف سی:سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل اقدامات وضع

ایس آئی ایف سی:سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل اقدامات وضع

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 2 روزہ پانچواں اجلاس منگل کو شروع ہو گیا۔ اجلاس کا مقصد سرمایہ کاری کے ایکو سسٹم کو بہتر بنانا، میکرو اکنامک چیلنجز پر قابو پانا اور معاشی نمو کو تیز کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے ۔

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی سمیع سعید نے کی۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈی نیٹر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان، متعلقہ وفاقی و صوبائی وزرااور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ متعلقہ وزارتوں نے مختصر، درمیانی اور طویل المدتی پالیسی سطح کے اقدامات سے متعلق مختلف پہلوئوں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ تفصیلی بحث کے بعد کمیٹی نے ملک میں سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے قابل عمل اقدامات وضع کئے ۔ فورم میں نئے منصوبوں کو شامل کرنے کے علاوہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور توانائی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں