وفاقی کابینہ:غیرقانونی افغان شہری بے دخل کرنیکا پلان منظور

وفاقی  کابینہ:غیرقانونی  افغان  شہری  بے  دخل  کرنیکا  پلان  منظور

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے وزارت داخلہ کے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے بے دخلی کے پلان کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں غیرقانونی طور پر مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کرانے والوں کو نکالا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں افغان شہریت اور تیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنس کارڈ والوں کو افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیا، غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردی، ڈالر، چینی اور کھاد سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق غیرقانونی مقیم افغان شہری دہشت گردوں کو فنڈنگ اور سہولت کاری میں بھی ملوث پائے گئے ، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے پاکستان کی سکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، 2021میں امریکا کے افغانستان سے جانے کے بعد 4 لاکھ افغانی غیرقانونی طور پر پاکستان آئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں