محسن نقوی کے مسلسل 8گھنٹے مختلف منصوبوں،سکول اور ہسپتالوں کے دورے

محسن  نقوی  کے  مسلسل 8گھنٹے  مختلف منصوبوں،سکول  اور  ہسپتالوں  کے  دورے

لاہور (سیاسی رپورٹر سے )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صبح سے سہ پہر تک تقریباً 8گھنٹے مسلسل مختلف پراجیکٹس اور اداروں کے دورے کئے ۔وزیر اعلیٰ نے دن کا آغازمیوہسپتال کے زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک کے دورے سے کیا۔

بعدازاں انہوں نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری اورپنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کا فضائی دورہ کیااور دونوں منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی صبح 11بجے خالد بٹ چوک انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ پر پہنچے اور انہوں نے کیولری گراؤنڈ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور تک سوا کلو میٹر پیدل چل کر دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا- وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گورنمنٹ گرلزہائرسکینڈری سکول راوی روڈ کابھی طویل دورہ کیا اور وہاں کلاس رومز میں بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی اور آشوب چشم سے متاثرہ بچے دیکھ کرفوری طورپر سکولوں میں کل کی چھٹی کااعلان کیا تاکہ دیگر بچے اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ بعدازاں وزیر اعلی ٰمحسن نقوی گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال پہنچے اور علاج معالجے کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی ان دوروں کے بعد آفس پہنچے اور رات گئے تک مختلف اجلاسوں کی صدارت کی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انجکشن سکینڈل میں جو ملزم بھی ملوث ہیں ان کو پکڑ رہے ہیں - چاہے کوئی جتنا بھی با اثر ہو انجکشن سکینڈل میں ملوث افراد سے رعایت نہیں برتی جائے گی- انجکشن سکینڈل کے متاثرین سے انصاف کا وعدہ کیا تھا جو ہر صورت پورا کریں گے ، یہ ہمارا فرض ہے - انجکشن سکینڈل کی رپورٹ چند دنوں میں آجائے گی، رپورٹ آنے تک قیاس آرائیاں کرنا نا مناسب ہے ۔یہ بات انہوں نے خالد بٹ چوک انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلی ٰ نے دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔کیولری گراؤنڈ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور تک سوا کلو میٹر پیدل چل کر دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری اورپنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کا فضائی معائنہ کیا، دونوں منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے 8کلو میٹر سے زائد روٹ کا فضائی معائنہ کیا۔وزیر اعلی ٰنے سنٹرپوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ تک بننے والے سی بی ڈی پنجاب قائدڈسٹرکٹ پراجیکٹ کا بھی فضائی جائزہ لیا۔محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور والٹن روڈ کو ملانے والی سڑک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔نگران وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ گرلزہائرسکینڈری سکول راوی روڈ کا طویل دورہ کیا۔ کلاس رومز کا معائنہ کیا،بچوں اور بچیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ محسن نقوی نے کلاس رومز میں آشوب چشم سے متاثرہ بچے وبچیاں دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے دیگر بچوں اور بچیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پنجاب بھر میں سکولوں میں آج چھٹی کا اعلان کیا۔پرسوں عید میلادالنبی ﷺ کی تعطیل ہے ، ہفتہ اور اتوار کو بھی سکول عام تعطیل کے باعث بند رہیں گے ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے جامعہ اشرفیہ میں چانسلر مولانا فضل الرحیم سے ملاقات کی اور انہیں چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد دی اور مولانا فضل الرحیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں