الیکشن مہم کا آغاز مینار پاکستان سے

 الیکشن مہم کا آغاز مینار پاکستان سے

لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے ، ہماری الیکشن مہم کا آغاز مینار پاکستان سے ہوگا، کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہلے اور بعد میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے ۔

 ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا نواز شریف کے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ آج ملک جس حال میں ہے وہ اس سازش کی وجہ سے ہے جو نوازشریف کے خلاف کی گئی۔انہوں نے کہا ہم سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے کے حق میں نہیں ہیں لیکن اگر کوئی جماعت یا لیڈر ملکی دفاع پر چڑھ دوڑے ، شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کرے تو کیا اس پر کیس اس لیے نہیں چلنا چاہیے کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے ؟۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں