گجرپورہ ، شادمان :تلخ کلامی اور دشمنی پر 2نوجوان قتل
لاہور (کرائم سیل،سپیشل کرائم رپورٹر ) مختلف واقعات میں 2نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا ،گجر پورہ،چائنہ سکیم بلاک بی ٹو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 30سالہ نوجوان کوقتل کردیا ۔
مقتول ملک رضا ، ملک وکی کا بھتیجا ہے جن کی دشمنی چلی آرہی ہے ۔پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر نوجوان کو قتل کیا ۔علاوہ ازیں شادمان کے علاقے میں نا معلوم شخص نے تلخ کلامی پر ہارس مسیح کوچھریاں مار کر قتل کردیا ،اطلاع ملنے پر مقامی
پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔