عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے کروانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے  کروانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (کورٹ رپورٹر)ملک میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

 وکیل محمد مقسط سلیم نے متفرق درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن آئین اور عدالتی احکامات

 کی خلاف ورزی کررہا ہے ،الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کی پریس ریلیز جاری کی، آئین میں واضح ہے الیکشن 90 روز میں ہوں، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے اقدام کو معطل کرنے کا حکم دے ۔دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے آشوب چشم کی بیماری اور ناقص حکومتی انتظامات کیخلاف درخواست پر وائرس پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آشوب چشم سے شہر میں لاکھوں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں