3پولیس ا فسر تبدیل ، محسن رفیق ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن تعینات
لاہور(اے پی پی،کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 3افسر تبدیل کر دئیے ۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق محسن رفیق کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن تعینات کردیا گیا۔محسن رفیق کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان ریجن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا جبکہ سعید اللہ گوندل کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات سرگودھا ریجن تعینات کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال شوکت فیروز کو کمانڈنٹ جیل خانہ جات ٹریننگ کالج ساہیوال کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔