پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا اجلاس، بلاول بھٹو کی لاہور آمد کے 2نکاتی ایجنڈے پر غور

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا  اجلاس، بلاول بھٹو کی لاہور  آمد کے 2نکاتی ایجنڈے پر غور

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کے دورہ لاہور ا ور عام انتخابات کی تیاریوں کے لئے تجاویز پر کام شروع کردیا، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈویژنل صدور کا اجلاس زوم پرقائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی زیر صدارت ہوا جس میں عام انتخابات اور چیئرمین بلاول بھٹو کی لاہور آمد کے 2نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا ۔

زوم میٹنگ میں شرکا نے تجویز دی کہ سینٹرل پنجاب میں انتخابات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو جلسوں سے خطاب کریں۔ اسلم گل نے بتایاکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے قانونی ماہرین کی ٹیم بنا دی ہے ،رانا فاروق سعید کاکہناتھاکہ الیکشن سر پر پہنچ چکے ہیں،تنظیمیں اور ٹکٹ ہولڈرز بھر پور تیاری کریں۔حلقہ بندیوں پر پارٹی تنظیمیں اور ٹکٹ ہولڈرز نظر رکھیں۔قیادت کے انتخابی جلسوں کا شیڈول ڈویژنل و ڈسٹرکٹ صدور کو اعتماد میں لیکر تیار کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں