سانحہ جڑانوالہ :جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر چیف سیکرٹری 2 اکتوبر کوطلب

سانحہ جڑانوالہ :جوڈیشل کمیشن  بنانے کی درخواست پر چیف  سیکرٹری 2 اکتوبر کوطلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر دو اکتوبر کوچیف سیکرٹری پنجاب کوطلب کر لیا۔ جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر سماعت کی ۔

دوران سماعت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں 

شکیل پیش ہوئے ۔جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دئیے کہ اگر حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا تو اس کی کوئی وجہ تو بتانی پڑے گی ۔جوڈیشل کمیشن بنانا یا نہ بناناحکومت کا کام ہے ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم اس کو بہت سنجیدہ لے رہے ہیں، بہت سے لوگ گرفتار ہوئے ہیں ، جب یہ سانحہ ہوا ہم نے اگلے دن ہی کمیٹی بنا دی تھی اور رپورٹ حکومت کو بھیج دی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں