محبت کی شادیوں پر ناپسندیدگی کا اظہار نہیں کیا، سپریم کورٹ کا اعلامیہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے پسند کی شادیوں پر گزشتہ سماعت پر آبزرویشن کی وضاحت کرتے ہوئے اعلامیے میں کہا ہے کہ عدالت نے محبت کی شادیوں پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار نہیں کیا یہ بات غلط رپورٹ کی گئی ہے۔
، 26 ستمبر کو کورٹ روم نمبر 1 کے سامنے ایک خاندانی معاملہ آیا معاملہ دو نابالغ بیٹیوں کی تحویل پر لڑنے والے والدین سے متعلق تھا عدالت کو بتایا گیا والدین نے محبت کی شادی کی ہے عدالت نے آبزرویشن دی انہیں بچوں کی فلاح کیلئے بھی محبت کے اصول کا اطلاق کرنا چاہیے ۔