لیسکو آپریشن کا 21واں روز،442کنکشنزمنقطع ،57گرفتار

لیسکو آپریشن کا 21واں روز،442کنکشنزمنقطع ،57گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ،سٹی رپورٹر ،خبرنگار)لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔ لیسکو ترجمان کے مطابق ریجن میں 21ویں روز کے آپریشن کے دوران 442کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔439 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں۔

 جن میں سے 269ایف آئی آر رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ57ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ڈٹیکشن بل کی مد

میں تین کروڑبہتر لاکھ تراسی ہزار نو سو چھبیس رو پے چارج کئے گئے ۔علاوہ ازیں لیسکو اضلاع میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے اب تک مجموعی طور پر443.89 ملین ریکوری کی گئی ۔ اوکاڑہ میں بجلی چوروں اور نادہندگان کو 5کروڑ 84 لاکھ جرمانہ عائد کیا کیا۔علاوہ ازیں اوکاڑہ میں ٹرانسفارمر اتارنے پر ملزموں نے واپڈ ا ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزم شاہ بہرام سمیت بارہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اوکاڑہ میں کنڈی لگا کر ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے پر 29ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ پاکپتن میں واپڈا ٹاسک فورس کو نادہندگان نے یرغمال بنا لیا،ٹاسک فورس کی کال پر تھانہ چک بیدی پولیس نے ایکسین و عملہ کو باز یاب کروا لیا۔قصور کے نواحی گاؤں میر محمد میں اہلخانہ نے لیسکو اہلکاروں پر دھاوا بول کر ڈنڈوں سوٹو سے حملہ کر دیا ۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ لیسکو مانانوالہنے 125 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے کنکشن منقطع کر دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں