لوگ نواز شریف کے استقبال کے لئے پرجوش :حمزہ شہباز

لوگ نواز شریف کے استقبال  کے لئے پرجوش :حمزہ شہباز

لاہور (سٹاف رپورٹر )سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کی زیر صدارت نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔

حمزہ شہباز نے کہا لوگ اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لئے پرجوش ہیں اور اس سلسلے میں وہ خود بھی کارکنوں کو گراس روٹ لیول تک جا کر تحریک دیں گے ۔ لاہور کے سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں تمام تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں