آزاد کشمیر ،بجلی بلوں کیخلاف کل شٹر ڈائون ،پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
مظفرآباد(صباح نیوز)جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 10گھنٹے کے طویل اجلاس کے بعد 5 اکتوبر کو ریاست گیر شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا، حکومت اسیر رہنمائوں سمیت دیگر کارکنان کو رہا کرتے ، تمام مقدمات واپس لے۔
پرامن دھرنے کی اجازت دے ،پاکستان ہمارا وطن ہے ، ہم اسکے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کا سوچ بھی نہیں سکتے ، شوکت نواز میر کا نامعلوم مقام سے ویڈیو بیان جاری کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر کی عوامی ایکشن کمیٹیوں کے قائدین کا نامعلوم مقام پر اہم اجلاس ہوا ،مرکزی ترجمان حفیظ ہمدانی نے میڈیا کو تفصیلات جاری کردیں ،اجلاس میں ریاست میں چارٹر آف ڈیمانڈ جس میں سستی بجلی، سستے آٹے سمیت دیگر اشیائے خورونوش پر سبسڈی، حکمران طبقات کی مراعات کے خاتمہ اور دیگر مطالبات کی روشنی میں درج ذیل اعلامیہ جاری کیا گیا، جاری پرامن تحریک جو گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے پر حکومت کی طرف سے تشدد، گرفتاریوں، پرامن دھرنوں پر کریک ڈائون، گھروں پر چھاپوں، چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔