8تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کے تقررو تبادلے
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے 8 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق سب
انسپکٹر عمر دراز انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ، انسپکٹر قمر ساجد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ،انسپکٹر اختر علی انچارج انویسٹی گیشن مانگا منڈی،انسپکٹر نبی بخش انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار،سب انسپکٹر وقاص احمد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفی ٹاؤن تعینات کردیئے گئے ،انسپکٹر شیر محمد پاشا انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ سے کلوز ہیڈکوارٹرز،انسپکٹر رانا سہیل انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مانگا منڈی سے کلوز ہیڈکوارٹرز،سب انسپکٹر ظفر حسین انچارج انویسٹی گیشن مصطفی ٹاؤن سے کلوز ہیڈ کوارٹر زکر کے تمام افسروں کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔