مصطفی آباد ،ستوکتلہ:مختلف وجوہات پر 2نوجوانوں کی خودکشی
لاہور، قصور(سپیشل کرائم رپورٹر، خبرنگار) مختلف واقعات میں 2نوجوانوں نے خود کشی کرلی ۔
ستوکتلہ کے علاقے پی آئی اے روڈ پر شہروز نامی نوجوان نے مبینہ طورپر
بلڈنگ کی تیسری منزل سے کودکر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ۔علاوہ ازیں تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ 22سالہ فیاض نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے ۔