جامعات میں ایلومینائی دفاتر بنانے کیلئے مراسلہ جاری
لاہور(سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلرپنجاب بھرکی جامعات کے وائس چانسلرز کو یونیورسٹیوں میں ایلومینائی اور کیریئر کونسلنگ دفاتر بنانے کے احکامات جاری کردئیے ،انہوں نے وائس چانسلرز کو مراسلہ جاری کردیا ۔
علاوہ ازیں گورنر پنجاب سے گزشتہ روز گورنر ہائوس میں کورین تنظیم کے وفد نے سینیٹر کامران مائیکل کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لئے گراں قدر قربانیاں دیں جنہیں اقوام عالم نے ہر سطح پر سراہا ہے ،مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری آج بھی اپنے جائز حق خودارادیت سے محروم ہیں،امن کیلئے سب لوگوں کو آگے آنا چاہئے ۔