فیروز والہ:پولیو قطرے پلانے پر جھگڑا نوجوان کا دو لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد

 فیروز والہ:پولیو قطرے پلانے پر جھگڑا نوجوان کا دو لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد

فیروز والہ(تحصیل رپورٹر)لاہور شرقپور روڈ کی آبادی رحمن گارڈن میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار پر جھگڑا، نوجوان نے حملہ کر کے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تشدد کا نشانہ بناڈالا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

محکمہ ہیلتھ فیروز والہ کی لیڈی ورکرز علیشہ اور ایمن بی بی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ایاز محمود کے گھر گئیں تو نوجوان نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ، نوجوان نے مشتعل ہو کر دونوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون چھین لیے ۔فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں