گرین ٹائون :شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیو ی پر تیزاب پھینک دیا

 گرین ٹائون :شوہر نے گھریلو  جھگڑے پر بیو ی پر تیزاب پھینک دیا

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)گرین ٹائون کے علاقے ٹوکے والی گلی کی رہائشی زرینہ بی بی بازار سے گزر رہی تھی کہ حافظ چوک کے قریب کھڑے شوہر ندیم نے کرن نامی خاتون کے ساتھ ملکر اسے پکڑ ا اور چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں زرینہ بی بی کی آنکھیں اور ہونٹ بری طرح جھلس گئے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا اور ملزم ندیم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں