کا لا شاہ کاکو:تلخ کلامی پر نشئی خاوند نے بیوی قتل کردی
کا لا شاہ کاکو(نامہ نگار)نشئی شخص نے چھریوں کے وار کرکے اپنی جواں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
شہزاد ٹاؤن کے رہائشی دلاور کی ایک سال قبل آمنہ سے شادی ہوئی لیکن خاوند کے نشہ کرنے کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑا معمول تھا۔ وقوعہ کے روز ملزم نے تلخ کلامی کے بعد چھریوں کے وار کرکے 26سالہ بیوی آمنہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ۔