موسم سرمامیں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

موسم سرمامیں معمول سے  زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(آئی این پی،اے پی پی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسم سرما میں معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔

مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔بالائی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے قدرے زیادہ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔رواں مہینے شمال مغربی خیبرپختونخوا میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ اونچے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں