ایل اے 35 جموں 2 الیکشن نتائج کالعدم، پی ٹی آئی نشست سے محروم
مظفرآباد(نیوز رپورٹر، نمائندہ دنیا، صباح نیوز) آزاد جموں وکشمیرالیکشن ٹربیونل نے قانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے 35 جموں 2 کے انتخابات 2021 کا نتیجہ کالعدم قرار دے دیا ، اس حلقے سے تحریک انصاف کے ممبر قانون ساز اسمبلی چودھری مقبول گجر منتخب ہوئے تھے ۔
آزادکشمیرالیکشن ٹربیونل نے قرار دیا ہے کہ پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کرکے درخواست گزار مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری اسماعیل گجر کے ووٹ کم ظاہر کیے گئے ہیں، آزادکشمیرالیکشن ٹربیونل کے جج چودھری منیر احمد نے ایل اے 35 جموں 2 کا انتخاب دوبا رہ کرانے کا حکم دیدیا،الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پرپریذائیڈنگ افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔