اسلام آباد:کرین حادثہ 3افراد جاں بحق

اسلام آباد:کرین حادثہ  3افراد جاں بحق

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں کرین حادثہ ، تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ،کرین کی لفٹ گرنے سے چار مزدور کرین کے نیچے دب گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں قیصر عباس،ثمر شاہ اور وارث شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت ثمر اقبال کے نام سے ہوئی ہے ،اسلام آباد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں، زخمی اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں