پنجاب :سرکاری ملازمین کے صحت کارڈ پر پریمیم بند ،پالیسی منظور
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب میں سرکاری ملازمین کے صحت کارڈ پر پریمیم بند کر دیا گیا،صحت کارڈ سے علاج معالجہ کرواناہے تو ہر سرکاری ملازم کو اپنے خاندان کے لیے 4350 روپے سالانہ پریمیم دینا ہوں گے۔
پالیسی منظور کرلی گئی۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے صحت کارڈ بارے نئی پالیسی نافذ کر تے ہوئے سرکاری ملازمین کی ہیلتھ انشورنس کے لیے صحت کارڈ کا پریمیم بند کر دیا ،اب حکومت سرکاری ملازمین کا پریمیم ادا نہیں کریگی بلکہ پریمیم کی کٹوتی ملازمین کی تنخواہوں سے ہو گی اور ہر سرکاری ملازم تنخواہ سے سالانہ 4350 یا ماہانہ 362 روپے کٹوتی کروائے گا، کٹوتی کی رقم سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو پریمیم کی مد میں ادا کی جائے گی،کٹوتی کروانے والے ملازمین ہی صحت کارڈ کی سہولیات حاصل کر سکیں گے ،صوبائی کابینہ نے پریمیم کٹوتی کی منظوری دے دی ۔