سندھ ہائیکورٹ کا عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا عثمان ڈار کی  گمشدگی کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی گمشدگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت عثمان ڈار کی گمشدگی کامقدمہ درج نہ کرنے پرملیرکینٹ پولیس پربرہم ،عدالت نے مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے کادوبارہ حکم جاری کردیا۔

 جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ایس ایچ او ملیرکینٹ پولیس کو ہدایت کی کہ جائیں اور ابھی عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کریں اور 18 اکتوبر کو رپورٹ پیش کریں۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ نگران وزیر داخلہ حارث نواز نے ٹی وی ٹاک شو میں اعتراف کیا تھاکہ عثمان ڈار پولیس کی تحویل میں ہیں،لیکن اب پولیس کہتی ہے عثمان ڈار کو حراست میں نہیں لیا ، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ،مقدمہ کے اندارج کے بعد تحقیقات ہوگی تو سب سامنے آجائے گا۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو تحریری جواب طلب کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں