اینٹی کرپشن کا علی امین گنڈاپور کے گھرچھاپہ ، امدادی سامان برآمد

اینٹی کرپشن کا علی امین گنڈاپور کے گھرچھاپہ ، امدادی سامان برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی )تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے گھر پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارکر متاثرین کی امداد کا سامان برآمد کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے متاثرین کی امداد والے 25 ٹینٹ برآمد ہوئے ، جن میں 17 ٹینٹ یو این ایچ سی آر اور 7 ٹینٹ پی ڈی ایم اے کے ہیں۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سامان کو غیر قانونی طور پر علی امین نے گھر میں رکھا تھا۔اس حوالے سے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ٹینٹ ذاتی ملکیت ہیں اور میں نے بازار سے خریدے ہیں۔ حکومت کے پاس ریکارڈ ہوگا کہ یہ ٹینٹ پی ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت نے کسے ایشو کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں